اشتہار

عراق میں بحری جہاز ڈوب گیا‘ 4 ہلاک 7 لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراق کی سمندری حدود میں عراق اور سینٹ وینسینٹ کے بحری جہازوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے جبکہ عراقی بحری جہاز مکمل طور پر ڈوب گیا۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق عراق اور جمہوریہ سینٹ ونسنٹ کے جہازوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں عراقی جہاز مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق المصبار نامی جہاز جو کہ عراقی پورٹ اتھارٹی کی ملکیت پر کم ازکم 21 ملاح سوار تھے ‘ جن میں سے چار جاں بحق ہوگئے‘ 10 افراد کو بچایا جاچکا ہے جبکہ 7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

شمالی کوریا‘ امریکی بحری جہازکوتباہ کرنے کےلیےتیار*

 عراق کی ٹرانسپورٹ منسٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور لاپتہ ملاحوں کی تلاش رات گئے تک جاری رہی ‘ اور آج صبح سے بھی تلاش کا کام جاری ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا جہاز سینٹ ونسنٹ کے شاہی بیڑے کا حصہ تھا۔

- Advertisement -

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں