14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف شبھمن گل کی جگہ کون اوپننگ کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا لگا ہے کیونکہ اوپنر بیٹر شبھمن گل ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق ورلڈ نمبر 2 بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ان فارم بیٹر شبمن گِل نے بدھ اور جمعرات کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کے تربیتی سیشن میں شرکت بھی نہیں کی، بی سی سی آئی کی جانب سے آفیشل اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’میڈیکل ٹیم کرکٹر کی کڑی نگرانی کر رہی ہے، ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے‘‘۔

- Advertisement -

اوپنر بیٹر ایشان کشن نے نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کی اور جسپریت بمرا، محمد سراج، ایشون، جڈیجا کی بولنگ کا سامنا کیا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ ایشان کشن شبھمن گل کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کے خلاف اوپننگ کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں