12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل نہیں کر رہے، اسرائیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو ملک بدر نہیں کرے گا.

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسرائیل کاٹز نے یہ بھی کہا کہ اگر سفارتی حل نہ نکلا تو اسرائیل حزب اللہ کو لبنان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد سے ہٹانے پر مجبور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "دنیا کو ایران اور حزب اللہ پر جنوبی لبنان سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔”

- Advertisement -

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی مزید شدید اور جان لیوا ہونے کے باعث غزہ جنگ کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں