ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

یہودیوں کو عرب ممالک نہ جانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسرائیل مخالف جذبات کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو عرب ممالک کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ ایران کے پڑوسی ممالک کا سفر کرنے سے بھی اجتناب کریں۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی شہری یورپ اور امریکا میں فلسطین کی حمایت میں ریلیوں سے دور رہیں۔

- Advertisement -

حکومتی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے، ایئر لائنز دفاتر اور کمیونٹی سینٹرز کے قریب مظاہروں کا اندیشہ ہے لہٰذا احتیاط کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں