جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتیں چین سے بھی بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

روم: ہلاکت خیز کوروناوائرس سے جانے نقصان میں اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا،مزید 425 اموات کے بعد اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3405 ہوگئی۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس بیجنگ حکومت کے موثر اور بہترین اقدامات کی وجہ سے کنٹرول کر لیا گیا ہے تاہم مہلک وبا تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہی ہے اور اس سے ہونے والے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اب تک دنیا میں سب سے زیادہ کورونا سے ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد ہلاکتیں 3405 ہو گئی ہیں۔

- Advertisement -

اموات میں اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا ہے، چین میں ریکارڈ شدہ ہلاکتوں کی تعداد 3245 ہے اور اب بیجنگ حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ ملک میں رک گیا ہے۔

اٹلی سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں آج کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی طور پر 9818 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ 20 سے تجاوز کر گئی ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے اور 150 افراد مہلک وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں