20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اٹلی میں کرونا کیسز میں اضافہ، کرونا سے بچاوٗ کیلئے نئی پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

روم : کرونا وبا کے باعث اٹلی کے صوبہ لمباردیا میں ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کردی گئی، نئی پابندیوں کا نفاذ آج سے ہوگا۔

مہلک ترین وبا کرونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ تباہی اٹلی میں مچائی تھی تاہم اطالوی حکام نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے کرونا پر کافی حد تک قابو پالیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث اطالوی حکام نے لمباردیا صوبے میں کرونا سے بچاوٗ کےلیے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ لمباردیاں میں عائد کی گئی نئی پابندیاں آج سے نافذ ہوگیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اورنج پلس پابندی کے تحت اسکولز بند ہوں گے جبکہ سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کے 2,999,119 مجموعی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جس میں سے 98,974 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 2,453,706 مریض صحتیات ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں