16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کیلیے تیار ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے رابطے میں ہیں، اسرائیل فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، فلسطینی 6 دہائیوں سے اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں، غزہ میں فلسطینی بجلی، پانی اور خوراک جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسرائیل کے حملوں کی مذمت اور قرارداد منظور ہوگی، پاکستان بھی فلسطین کے مسئلے پر واضح مؤقف رکھتا ہے، پاکستان 1967 سے آزاد فلسطین کی حمیات جاری رکھے ہوئے ہے۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، پاکستان زلزلہ متاثرین کیلیے امداد بھیج رہا تھا جس کیلیے افغانستان تیار تھا، افغانستان نے خود کہا کہ ہماری ضرورت اندرونی سطح پر پوری ہو چکی ہے، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف باہمی امور پر روابط ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ کر کے بہت خوش ہوا، آذربائیجان اور ایران کے درمیان ریلوے پروجیکٹ ڈویلپ ہو رہا ہے، ٹرین کوریڈور پر آذربائیجان اور ایران کی بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، آذربائیجان میں کافی گھروں پر پاکستانی جھنڈے لہرا رہے ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں