12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاکستان سے مقابلہ، نیوزی لینڈ نے متبادل بولر بلا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ نے کائل جیمیسن کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ میں کور کے طور پر بلایا ہے جبکہ ساتھی تیز گیند باز میٹ ہنری ہیمسٹرنگ انجری کے اسکین کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

جیمیسن اس سے پہلے ٹم ساؤتھی کے کور کے طور پر ہندوستان میں اسکواڈ کے ساتھ تھے اور پاکستان کے خلاف ہفتہ کے پول میچ سے قبل بنگلورو پہنچیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہنری اپنے دائیں ہیمسٹرنگ کے اسکین کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور تیز گیند باز لوکی فرگوسن اچیلز کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کے پاس دو گروپ میچز باقی ہیں اور سیمی فائنل میں جگہ بنانا ابھی باقی ہے۔

اسٹیڈ نے جمعرات کو کہا کہ میٹ کی چوٹ کی شدت اور پاکستان سے مقابلے کے لیے ہم ہفتے کے روز باؤلر کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹ گزشتہ دو ورلڈ کپ سے ون ڈے کرکٹ میں ہمارے لیے عالمی معیار کے پرفارمر رہے ہیں اس لیے ہم نے ان کے اسکین نتائج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں