ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بھارت روانگی سے قبل امریکی صدر کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: جی 20 اجلاس میں شرکت کیلیے بھارت روانہ ہونے سے قبل امریکا کے صدر جوبائیڈن کی اہلیہ خاتون اوّل جِل بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون اوّل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 72 سالہ جِل بائیڈن میں علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہیں ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں جوبائیڈن جبکہ اگست میں ان کی اہلیہ کورونا وائرس کی شکار ہوئیں تھیں۔

- Advertisement -

خاتون اوّل کی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، وہ ریاست ڈیلاویئر کے شہر ریہوبوتھ بیچ میں اپنے گھر پر رہیں گی۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ 80 سالہ امریکی صدر کو بھی ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزارا گیا تاہم نتیجہ منفی آیا، رواں ہفتے جوبائیڈن کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کی جائے گی اور وہ نگرانی میں رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا کہ آیا وہ بیرون ملک سفر کریں گے یا نہیں۔

رواں سال بھارت کو جی 20 اجلاس کی صدارت کی ذمے داری ملی ہے۔ اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا جس کیلیے امریکی صدر کی شرکت یقینی ہے۔

اجلاس میں 29 ممالک کے سربراہاں کی شرکت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سمیت 14 بین الاقوامی تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔

دوسری جانب چینی اور روسی صدور نے مختلف وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں