جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت کی چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس لاہور) حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی اور وہ اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت سے استدعا کی کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کیلیے گرفتاری کی اجازت دی جائے اور عدالت اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے۔

اس پر عدالت نے سابق وزیر اعظم کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ علاوہ ازیں وہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف درج مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں