تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

خیبرپختون خواہ، جرگے کے انعقاد اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

پشاور / دیر: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے جرگوں میں  اسلحہ کی نمائش تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنراورڈی آرسی نے جرگے میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز حنیف اللہ کے مطابق دیر کے ڈپٹی کمشنر اور جھگڑوں کے حوالے سے بنائی جانے والی کونسل نے جرگوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خبیرپختون خواہ کے ضلع دیر کے کسی بھی  علاقے میں مقامی طورپر جرگوں اوراسلحےکی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ لائسنس یافتہ افرادکوبھی سرعام اسلحہ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جرگہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی آرسی کے زیرنگرانی ہوگا، مقامی سطح پر جرگےکا انعقاد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر: جنازے میں دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کیا، جس میں مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرگے، آپسی دشمنیوں سمیت دیگر واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ڈویژنل کمشنرز ، آرپی اوز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، امن و امان کی صورت حال پر پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا گیا، جس پر گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: بنوں کے مختلف علاقوں سے چند گھنٹوں کے دوران 4 لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھیں: آٹھ ماہ کے دوران پشاور میں جرائم کی کتنی وارداتیں رونما ہوئیں، اعداد و شمار جاری

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی، بدامنی واقعات کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، گزشتہ روز جنازے، جرگے میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ جرگوں کا بنیادی مقصد مسائل کا پرامن حل ہے، جرگوں میں اسلحہ لےجانےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -