جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

طلاق ایک آسان راستہ بن گئی ہے، جگن کاظم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ اب طلاق ایک آسان راستہ بن گئی ہے کہا جاتا ہے کہ کوشش کرو لیکن اگر شادی نہ چلے تو کنارہ کشی کرلو۔

حال ہی میں اداکارہ جگن کاظم نے ڈیجیٹل شو میں شرکت کی اور اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وقتوں میں کہا جاتا تھا کہ اپنے ازدواجی رشتے کو نبھانے کے لیے جان لگا دو لیکن شادی کو چلاؤ، پہلے والدین لڑکی کو یہ سمجھا کر سسرال بھیجتے تھے اس گھر سے تمہارا جنازہ ہی اٹھے گا لیکن اب والدین بچوں کو آسان راستہ دیتے ہیں، طلاق ایک آسان راستہ بن گئی ہے اب کہا جاتا ہے کوشش کرو لیکن اگر نہ چلے تو کنارہ کشی کرلو۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ ماضی کی مشکل چیزوں کو آج کے دور میں نہ دہرائیں، ماضی میں تو لڑکی کے لیے طلاق ناپسندیدہ چیز سمجھی جاتی تھی لیکن طلاق کو کلنک نہیں بنانا چاہیے، اگرچہ طلاق ایک جائز عمل ہے لیکن یہ عمل اسے اور پورے گھر والوں کو تکلیف دیتا ہے۔

جگن کاظم نے کہا کہ طلاق کی تکلیف سے گزری ہوئی ہوں یہ ایک ایسا ٹوٹا کانچ کا ٹکڑا ہے جسے آپ چاہیں جتنا بھی جوڑ لیں اس کی دراڑیں زندگی بھر رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک طلاق یافتہ عورت کی شادی کی بات آتی ہے اور خاص طور پر جب اس کے ساتھ بچہ بھی ہو تو بہت مشکل ہوتا ہے، اس کی طلاق کے بعد لوگ اس سے ہمدردی کرنا شروع کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی تو اس وقت میں نے خود کو بہت واضح انداز میں سمجھا دیا تھا کہ میں جوان ہوں اور میرا بچہ بھی ہے جس سے میں بے حد محبت کرتی ہوں لیکن اس دوران اگر میرے لیے کوئی اچھا رشتہ آیا تو میں ضرور غور کروں گی۔

جگن کاظم نے بتایا کہ دوسری شادی کا ارادہ کرتے ہی دوسرے شوہر فیصل سے بیٹے کی ملاقات کروادی تھی، میرے شوہر کا رویہ میرے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا ہے اور میرے بیٹے کو باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں