ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

7سالہ اسکواش پلیئر ریان زمان نے کامیابی کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسکواش پلیئر منصور زمان کے صاحبزادے اور قمر زمان کے پوتے7 سالہ اسکواش کے کھلاڑی ریان زمان نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری انٹرنیشنل جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 9 کیٹگری کے فائنل میں پہنچنے والے 7سالہ اسکواش کے کھلاڑی ریان زمان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنی کامیابیوں کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میرا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا جس میں میں نے میزبان ملک ملائیشیا کے کھلاڑی رزق ازمان اور ہانگ کے کھلاڑی کو شکست دی لیکن فائنل میں بدقسمتی سے پوری کوشش کے باوجود کامیاب نہ ہوسکا۔

 اسکواش

جونیئر اسکواش پلیئر ریان زمان نے بتایا کہ میرے والد منصور زمان میرے بہترین کوچ ہیں، بابا اور دادا قمر زمان کی محنت کی وجہ سے میں فائنل میں پہنچا۔ اس سے قبل میں پشاور میں بہت سے ٹائٹل جیت چکا ہوں، اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں میں نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں