اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفریس کی جلد سماعت کیلیے متفرق درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں متفرق درخواست دائر کر دی گٸی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق درخواست وحید شہزاد بٹ نامی شہری نے سپریم جوڈیشل کونسل میں داٸر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدرِ پاکستان نے اثاثہ جات کے حوالے سے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ان کی اہلیہ نے بھی اثاثوں کی منی ٹریل نہیں دی، صدر مملکت کے ریفرنس کے معاملے پر جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ نے مختلف اداروں کو مراسلے بھیجے اور اپنے خطوط میڈیا پر بھی جاری کرتے رہے۔

- Advertisement -

وحید شہزاد بٹ نامی شہری نے درخواست میں کہا کہ اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کو 2019 میں جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھجوایا گیا کیونکہ ان کا یہ عمل مِس کنڈیکٹ کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا ان کے خلاف کاررواٸی کی جاٸے لیکن ابھی تک اس ریفرنس کی سماعت نہ ہوسکی۔

درخواست میں استدعا کی گٸی کہ معاملہ اہم اور حساس نوعیت کا ہے لہٰذا اس کی جلد سماعت کر کے کاررواٸی کی جاٸے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں