16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے 18 گرڈ اور کے الیکٹرک کے 621 فیڈرز بھی بند ہوگئے۔

- Advertisement -

لائن ٹرپ کرنے سے آغا خان گرڈ کے20فیڈرز بند، جیل روڈ گرڈ کے28فیڈرز ، جوہر گرڈ کے47فیڈرز بند، گڈاپ گرڈ کے10فیڈرز نارتھ کراچی گرڈ کے36 فیڈرز ، ولیکا گرڈ کے31فیڈرز، کے ڈی اےگرڈ کے39فیڈرز اور سوک سینٹر کے39فیڈرز بند ہوگئے۔

اس کے علاوہ گلشن گرڈ کے 59 فیڈرز ، عزیز آبادگرڈ کے 26 فیڈرز ، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز ،شادمان ٹاون گرڈ کے 27 فیڈرز، لیاقت آباد گرڈ کے35 فیڈرز ، نارتھ ناظم آباد کے 40 فیڈرز ، میمن گوٹھ گرڈ کے 15 فیڈرز اور ملیر گرڈ کے46فیڈرز بھی بند ہے۔

بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں نارتھ کراچی، سرجانی، بفرزون ،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد ، ملیر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں