اشتہار

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے سے بھی پانی نہیں مل پائے گا۔

فراہمی آب کے لیے شہر میں پانی کی لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش نہیں ہے جب کہ واٹر سپلائی کی نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر تک شروع نہیں ہوا۔ شہر میں نیا واٹر سسٹم لانے کے لیے اگر آج کام شروع ہوا تو 2027 تک تکمیل ہو گی۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کےفور پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی منظوری میں تاخیر کی جاتی ہے لگتا ہے وفاق چاہتا ہے کراچی کو پانی کی ترسیل کا کام کھٹائی میں پڑا رہے تاکہ وہ پوائنٹ اسکورنگ کر سکے کہ پیپلزپارٹی نے کام نہیں کیا۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے شکوہ کیا کہ لاہور کے لوگوں کے کام ہو جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کراچی کےمعاملات پر وہ تیزی نظر نہیں آتی شہباز شریف لاہور نہیں پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

 دوسری جانب واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کےفور کا منصوبہ مکمل ہو بھی گیا تو کراچی کو پانی تین سال بعد ہی مل پائےگا کیونکہ موجودہ لائنوں میں مزید پانی لینے کی گنجائش ہی نہیں تاحال نئی لائنیں بچھانے کا ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں