ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سادہ لباس میں غیر قانونی چھاپہ مارنے والے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سادہ لباس میں سافٹ وئیر ہاؤس پر غیر قانونی چھاپہ مارنے والے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار کو گرفتار کرلیا، حکام نے بتایا کہ ملزمان نے سادہ لباس میں سافٹ وئیر ہاؤس پر غیر قانونی چھاپہ مارا۔

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی کی موبائل بھی موجود تھی، محمودآباد سے شہری کو اغوا، 2 لاکھ 20 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے گئے، ملزمان نے متاثرہ شہری سے مزید 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

اے وی سی سی حکام کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اہلکار مزید 10 لاکھ روپے وصول کرنے آئے تو اے وی سی سی نے پکڑلیا، ملزمان کیخلاف  یاسر جاوید نامی شہری نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ کرایا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ مزید 6 افراد اور بھی واردات میں شامل تھے، دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، دونوں اہلکار فہیم اور محمد احمد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

حکام  نے مزید بتایا کہ  15 جنوری کو 8 سی ٹی ڈی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا، برطرف تمام اہلکار اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں