کراچی: غریب آباد انڈر پاس میں ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی ممبر پرس چھیننے کے واقعے کے دوران بائیک سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا، خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر گزر رہی تھی اس دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھینا جھپٹی کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئیں، ان کے سر پر چوٹیں آئیں تھی، جس کے بعد زخمی حالت میں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت خاتون رخشندہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی ممبر ہیں۔
دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے بھی بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاں بحق خاتون ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ناظم آباد، تدفین بلدیہ قبرستان میں کی جائےگی۔