بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

کراچی : ٹینک سے خاتون اور 2 بچیوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ، گھر میں موجود تیسری بچی نے اصل کہانی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بختاور گوٹھ میں گھر کے ٹینک سے خاتون اور 2 بچیوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی اصل کہانی گھر میں موجود تیسری بچی نے بتادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بختاور گوٹھ میں گھرکے ٹینک سےخاتون اور 2 بچیوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

گھرمیں موجودخاتون کی تیسری بچی کابیان قلمبندکرلیاگیا، بچی نےابتدائی بیان میں بتایاکہ خاتون کاذہنی توازن درست نہیں تھا، خاتون نےایک کےبعدایک دونوں بچیوں کوٹینک میں پھینکا اور بچیوں کوٹینک میں پھینکنےکےبعدبچانےکیلئےخاتون نےچھلانگ لگادی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کےشوہرسے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی: ٹینک میں ڈوب کر ماں اور 2 بچیاں جاں بحق

یاد رہے آج کراچی میں ایک گھر کے ٹینک میں ماں اور دو بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تھیں ، ریسکیو اہلکار نے بتایا تھا کہ پہلے ایک بچی ٹینک میں گری، بچی کو بچانے کیلئے ماں ٹینک کے اندر گئی، ماں کو دیکھ کر دوسری بچی بھی ٹینک کے قریب گئی اور اندر گر گئی۔

ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 اور 5 سال جبکہ ماں کی عمر 35 سال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں