ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی : بے روزگار باپ نے اپنے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بے روزگارباپ نے 3بچوں سمیت خود کو آگ لگا دی ، آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بے روزگارباپ نے بن مآں کے تین بچوں کوآگ لگاکرخود سوزی کی کوشش کی، جس میں باپ اور تین بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ جھلسنے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن کی جناح اسپتال بچہ وارڈ میں جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق واقعےمیں عارف،پانچ سالہ حوریہ، چار سالہ ایمان فاطمہ اورتین سالہ غلام حسین جھلس گئے جبکہ خودسوزی کرنےوالا عارف پھل فروش تھا۔

خود سوزی کی کوشش کرنے والے عارف نامی شخص کے سوتیلے بیٹے امان نے بتایا کہ جھلسنےوالےتینوں بچے عارف کی سگی اولاد ہیں، جھلسنے والے بچوں کی والدہ کا8 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا۔

امان کا کہنا تھا کہ ہمارا سوتیلا والد کوئی بھی کام نہیں کر رہا تھا، عارف اور اس کے بچے کئی ماہ سے ان کے ساتھ رہ رہے تھے، آج گھر میں کھانےکےبعد عارف بچوں کو لے کر نیچےاترا، معلوم نہیں عارف نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں