جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9 ڈرافٹ: کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں عرفات منہاس کو چُن لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 ڈرافٹ کی سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں کراچی کنگز نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس کو چُن لیا۔

پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز شریک ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر خان کا انتخاب کیا ہے، سلور کیٹیگری کی دوسری پک میں کراچی کنگز نے آل راؤنڈر انور علی کو منتخب کیا ہے، سلور کیٹیگری میں ہی کنگز نے نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ٹم سائیفرٹ کو منتخب کیا ہے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کیرون پولارڈ کو منتخب کرلیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں ڈینئل سیمس اور آل راؤنڈر محمد نواز کو منتخب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں