اشتہار

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کو برتری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کین ولیمسن اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کے خلاف 2 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں دو سال بعد سینچری بنائی، وہ 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، ان کے ساتھ ایش سودھی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1608079245682642944?s=20&t=vZ8rlO8ukIbNRw8xGo37mw

کین ولیمسن کے علاوہ اوپنر بیٹر ٹام لیتھم نے بھی پاکستان کے خلاف سینچری اسکور کیں، کیوی بیٹر نے 113 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیون کونوے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 92 رنز پر پویلین لوٹ گئے،اس کے علاوہ ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 42اور مچل بریسول 5 بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے 3 جبکہ نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ وسیم جونئیر کے حصے میں آئی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1607710803175825410?s=20&t=3h3vuCBfCDwcc_5c5-nJVg

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر نے 100ویں ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

اس سے قبل پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، کپتان بابراعظم نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، آغا سلمان نے 103 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 438 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تین سال بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد نے بھی 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی فٹنس کو ثابت کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں