ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کراچی میں بینکوں سے رقم نکالوانا چیلنج، کئی شہری جمع پونجی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بینکوں سے رقم نکالوانا شہریوں کے لیے چیلنج بن گیا، ڈاکو دن دہاڑے راہ چلتےشہریوں کو لوٹنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے عوام ڈاکوؤں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں اور شہریوں کے لیے بینکوں سے رقم نکالوانا اور بحفاظت لے کر جانا ایک مشکل ترین کام بن گیا ہے۔

ڈکیت راہ چلتےشہریوں کو کھلے عام اور بنا کس خوف کے لوٹ رہے ہیں، نیوٹاؤن اور پاپوش نگرمیں ڈکیتی کی 2 مختلف وارداتوں میں شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔

- Advertisement -

ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوزنے حاصل کرلی۔ چار مینارچورنگی کے قریب رقم لے کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔

ڈکیت واردات کرنے کے لیے بینک سے شہری کے پیچھے پیچھے آئے۔، جس شہری کے پاس رقم تھی اس سے رقم چھین کر ڈاکو رفو چکر ہوگئے۔

پاپوش نگر میں بھی باپ بیٹے کو لوٹ لیا گیا اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی، جس میں 2 ڈاکوؤں کو بلاخوف پیدل چلتے ہوئے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈکیتوں نے بائیک پر آنے والے باپ بیٹے کو روکا، ملزمان نے پہلے موٹرسائیکل چھینی، شہری کو لوٹا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں