اشتہار

’میری پیدائش پر والد نے۔۔۔۔‘بھارتی اداکارہ کا حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ میری پیدائش کے ایک ماہ تک والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا تھا کیونکہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر اہلخانہ کا دباؤ تھا اور انہیں بھی بیٹے کی خواہش تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرشمہ تنا نے بتایا کہ وہ دو بہنیں ہیں اور وہ چھوٹی ہیں، ان کی پیدائش پر ان کے والد خوش نہیں ہوئے تھے کیوں کہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری ماں نے مجھے بتایا تھا کہ جب میں پیدا ہوئی تو میرے والد خوش نہیں تھے کیونکہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی اور عام گجراتی خاندانوں کی طرح ان پر خاندانی دباؤ بھی تھا، ان کا خیال تھا کہ بیٹا زیادہ کما سکتا ہے، بیٹوں سے نسل چلتی ہے۔

- Advertisement -

کرشمہ تنا نے بتایا کہ ہم دو بیٹیاں تھیں جس کی وجہ سے دادا اور دادی کا رویہ بھی والدہ کے ساتھ ٹھیک نہیں رہتا تھا اور اسی نے مجھے مضبوط بنایا، میں نے طے کیا کہ اور والد کو کہا کہ میں دکھاؤں گی کہ جو لڑکا کرسکتا ہے وہ لڑکی بھی کرسکتی ہے اسی لیے چھوٹی عمر سے کمانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ والد کو بیٹیاں پسند تھیں اور وہ ہم سے محبت بھی کرتے تھے لیکن دادا اور دادی کے آگے وہ بے بس ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کرشمہ تنا ہنسل مہتا کی آنے والی فلم میں نظر آئیں گی۔ نیٹ فلکس سیریز میں انہیں ایک صحافی جاگروتی پاٹھک کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو 2 جون کو ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں