ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’کارتک اور کیارا‘ نے پروڈیوسرز کی لٹیا ڈبو دی، فلم بزنس کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

’کارتک اور کیارا‘ کی ’ستیا پریم کی کتھا‘ نے پروڈیوسرز کی لٹیا ڈبو دی، ناقدین نے فلم کو فلاپ قرار دے دیا، شائقین بھی فلم تھیٹر میں دیکھنے سے گریز کرنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال دکھانے میں بری طرح ناکام رہی اور اپنی ریلیز کے 15 دنوں بعد بھی صرف 72 کروڑ روپے ہی کما پائی ہے۔

اس بات کے آثار کم ہیں کہ ستیا پریم کی کتھا باکس آفس پر آئندہ بہترہ کارکردگی دکھائے گی کیوں کہ اسے ٹام کروز کی مشن ایماسپبل – ڈیڈ ریکنگ پارٹ ون کی ٹکر کا سامنا ہے جو کہ 12 جولائی کو بھارتی تھیٹرز میں ریلیز کی گئی تھی۔

- Advertisement -

سمیر ودوانس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے 13 جولائی کو ویک اینڈ کے آغاز پر بھی بہت ہی کم بزنس کیا اور صرف ایک کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے اکٹھے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق جلد ہی اس فلم کو تھیٹر سے اتار دیا جائے گا، فلم میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی بھول بھلیاں ٹو کے بعد پھر سے ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں