ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کشمیری لیکچرار کو آرٹیکل 370 کیخلاف گواہی مہنگی پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : کشمیری لیکچرار کو آرٹیکل 370 کیخلاف گواہی مہنگی پڑ گئی، جموں و کشمیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیکچرارظہوراحمد کو نوکری سےبرخاست کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ناجائز تنسیخ کی سماعت میں گواہی دینے والے کو نوکری سے برخاست کردیا۔

گورنمنٹ اسکول سرینگر کے سینئر لیکچرارظہور احمد کو جموں و کشمیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوکری سے برخاست کرنےکاحکم نامہ جاری کر دیا۔

- Advertisement -

حکم نامے میں ظہور احمد بھٹ کےنام کےساتھ مجرم بھی لکھ دیا گیا، بھارتی چیف جسٹس نے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب طلبی کرلیا ہے۔

جسٹس گوائی نے کہا کہ ایسی آزادی کا کیا کرنا، نوکری سے نکالنا انتقامی کارروائی ہے۔

ظہوراحمدبھٹ نے بیان دیا تھا کہ انیس اگست دو ہزار انیس کے بعد طلبہ سوال کرتے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک جمہوریت ہیں،آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ بھارتی وفاقیت اورآئینی بالادستی کے خلاف تھی۔

ظہور احمد بھٹ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل تین سو سترکی تنسیخ سے قبل کشمیری عوام سے رائے نہیں لی گئی تھی اس لئے یہ غیرآئینی ہے۔

عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے مودی سرکار کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں