اشتہار

بائیکاٹ کا آپشن ہے لیکن میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے، خالد مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے لیکن یہ میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔

یہ بات انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو مساوی موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جس کے خلاف قدم اٹھانا ہے لیکن نشانے پر کوئی اور آ جاتا ہے، جنیوا میں کانفرنس ہو رہی ہے ایسانہ ہو کہ ہمارے احتجاج کا اثر وہاں تک پہنچ جائے۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت کے اتحادی ہیں پی ڈی ایم کے نہیں، ہمارا اتحاد ن لیگ کے ساتھ ہے، نئی حلقہ بندیوں پر ہم سے کہا گیا کہ آپ دیر سے آئے، ہم دیر سے نہیں آئے آپ کے یہاں اندھیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ہمیں پہلے ہی آدھا گنا گیا ہے اس کے بعد ووٹر لسٹوں میں بھی کم کردیا گیا، مہاجرعلاقوں میں ایک یوسی 80ہزار سے ایک لاکھ لوگوں پر بنائی گئی جبکہ دوسری جانب 25سے30ہزار لوگوں پر مشتمل ایک یوسی بنائی گئی ہے۔

متحدہ کے کنوینئر نے کہا کہ کراچی میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا آغاز کیا جا چکا ہے،ایسے انتخابات جو پہلے ہی فکس ہوگئے ہوں ان کے نتائج کون مانے گا؟ کسی کو الیکشن چھیننے نہیں دیں گے،یہ ناقابل قبول ہے۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ جب مجبوری ہوتی ہے تو پھر ووٹ نہیں روڈ پر بولا جاتا ہے، الیکشن کمیشن میں دوبارہ جاکر یاد دلانا ہے کہ شفاف الیکشن ان کی ذمہ داری ہے، وہ اپنی ذمہ داری نہیں نبھارہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں