منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

بلدیاتی انتخابات : خواجہ سراؤں کا آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ : بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خواجہ سراؤں نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیاہے۔ تاہم الیکشن کمشین نے تاحال خواجہ سراؤں کےحق رائے دہی کے استعمال سے متعلق طریقہ کار وضع نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کےبلدیاتی انتخابات میں عام ووٹرز کی طرح خواجہ سراؤں میں بھی جوش وخروش دکھائی دےرہاہے، بلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےمیں خواجہ سراسیاسی رہنماؤں سےبددل ہوگئے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دعوےکھوکھلےہیں۔اب سیاست دانوں کونہیں آزاد امیدواروں کوآزمائیں گے۔ نوابشاہ وارڈنمبرنو میں خواجہ سراؤں کےاکثریتی علاقےنےقرعہ آزادامیدواروں کےنام نکالنےکااعلان کردیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دان ووٹ لیکربھول جاتے ہیں۔ تاہم الیکش کمشین نےتاحال خواجہ سراؤں کے ووٹ ڈالنے کیلئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا ہے۔

خواجہ سرامردوں کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گےیابلدیاتی نمائندے کے چناؤ کیلئےخواتین کے پولنگ اسٹیشن کا رخ کریں گے۔

صورتحال واضح نہ ہونے کے باوجودخواجہ سراتشویش میں مبتلاہیں، تاہم انتخابی انتظامات پرگفتگوکرتےہوئےخواجہ سراؤں نےکہا کہ وہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں