ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار، اسپتال داخل کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار ہو گئے ہیں اور انہیں آئندہ ہفتے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا  نے بکنگھم پیلس سے جاری بیان کی بنیاد پر خبر دی ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم بیمار  ہوگئے ہیں اور ان کے پروسٹیٹ گلینڈز (غدود) بڑھ گئے ہیں۔

بکنگھم پیلس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ کو علاج کے لیے آئندہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جب  کہ ان کی صحتیابی تک ان کی تمام صروفیات ملتوی کر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چارلس اپنی والدہ ملکہ برطانیہ کے 2022 میں انتقال کے بعد برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے تھے جب کہ گزشتہ سال مئی میں ان کی تاجپوشی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں