جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کریتی سینن کی گولڈن سلک ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، مداحوں کی جانب سے جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ کریتی سینن کی جانب سے اپنی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں انہیں گولڈن سلک ساڑی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

کریتی سینن کبھی بھی مغربی لباس کے ساتھ ساتھ شاندار روایتی ہندوستانی لباس میں باہر نکلنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں، تاہم، ریشم کی ساڑی میں ان کے حالیہ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کریتی سینن نے اپنے خلاف شائع ہونے والی جعلی خبروں اور مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے انسٹاگرام کے ذریعے جاری کردہ بیان میں تردید کی کہ وہ کسی تجارتی پلیٹ فارم کی تشہیرنہیں کر رہیں۔

کریتی سینن حال ہی میں‘کافی ود کرن‘ شو کی مہمان بنی جس کے بعد ان کے خلاف کچھ خبریں اور مضمون شائع ہوئے۔ ان میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ تجارتی پلیٹ فارم کی تشہیرکر رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ میرے متعلق جعلی خبریں ہیں کہ میں تجارتی پلیت فارم کی تشہیر کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبریں یا مضمون حقیقت سے بالکل منافی ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں، اس کی وجہ سے میرے ساکھ کو نقصان پہنچا، میں نے شو میں اس متعلق کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں