29.1 C
Singapore
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

کویتی کمپنی قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کےالیکٹرک سے تعاون کی خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی کمپنی قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کےالیکٹرک سے تعاون کی خواہاں ہے، انیرٹیک ہولڈنگ اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کویت سے تعلق رکھنے والی کمپنی انیرٹیک ہولڈنگ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے سلسلے میں کےالیکٹرک سے تعاون میں دلچسپی رکھتی ہے، اس حوالے سے انیرٹیک ہولڈنگ کے سی ای او اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر عبداللہ المطیری کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کے منصوبے قابلِ تجدید توانائی ویژن کےعین مطابق ہیں۔

- Advertisement -

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو رکھنے والےاداروں کے ساتھ کام کے خواہاں ہیں، توانائی کو قابل اعتبار، استطاعت میں اضافہ اور پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ2030 تک ترسیل و تقسیم نظام میں 484 ارب کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کے حصول کا ایک جامع پروگرام بھی دیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ1200 میگاواٹ تک قابلِ تجدید توانائی نظام میں شامل ہوگی، 2030 تک 5000 میگاواٹ طلب کے ساتھ 50 لاکھ صارفین کی خدمت کی جائےگی،

ترجمان نے کہا کہ سرمایہ کاری سے قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک لے جانے کے خواہاں ہیں، درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے سے قومی خزانے پر بوجھ میں بھی کمی واقع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں