بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

لاہور : 24 گھنٹے کے دوران 248 کم عمر ڈرائیورز گرفتار ، مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران248 کم عمرڈرائیورزگرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے، سی ٹی او لاہور نے والدین کو خبردار کیا کم عمربچوں کوڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس نے کم عمرڈرائیوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوسواڑتالیس کم عمرڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

سی ٹی اونےخبردارکیا ہےکہ اب کم عمرڈرائیوروں کا چالان کی بجائےمقدمہ درج کیا جائےگا،والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں،کم عمربچوں کوڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

- Advertisement -

ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیوروں کےخلاف بائیس ہزار چالان کاٹے گئے۔

یاد رہے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کچھ دن پہلے ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے چھے افراد کی جان لے گیا تھا، اس حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کا ڈرائیور صرف چودہ برس کا ہے۔

پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیکر عدالت میں بھی پیش کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم گاڑی کو تیز رفتاری کے ساتھ زگ زیگ کرتے ہوئے چلارہا تھا۔

اس المناک حادثے کے بعد پولیس نے سخت ایکشن کا فیصلہ کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف بھی مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے نتیجے میں وہ سرکاری نوکری کے اہل نہیں ہوں گے، انہیں ویزہ کے حصول میں مشکلات ہوں گی، اور تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں