اشتہار

لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے برکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں ایلیٹ ٹریننگ اسکول بیدیاں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ زمان، حسنین اور 60 سالہ امین شامل ہیں، تینوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے حوالے کردیا۔

- Advertisement -

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر میئو اسپتال مردہ خانے منتقل کردیا۔

حادثے کا ذمہ دار ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے رشتہ دار نہیں تھے، ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دو الگ الگ موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں