12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لاہور، ٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ‌ گئے، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر غیرملکی کارگو طیارہ خوش قسمتی سے حادثے میں بال بال بچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کے اڑان بھرنے (ٹیک آف) کے دوران رن وے پر چائروں ٹائر پھٹے، جس پر کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی (ایمرجنسی) بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق کارگو طیارہ علامہ اقبال ایئرپورٹ سے بحرین جارہا تھا،  جو حادثے سے بال بال محفوظ رہا۔

- Advertisement -

طیارے کے رکنے کے بعد کنٹرول  ٹاور نے ائیرپورٹ رن بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا، جبکہ ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں ہنگامی اقدامات کے لیے رن وے پر پہنچی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی کوریئر کمپنی کے کارگو جہاز  512کو حج ٹرمینل کے سامنے کھڑا کیا جارہا ہے۔

رن بند ہونے کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی پرواز 406 کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ  پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 305 کی روانگی بھی روک دی گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کارن وے دو گھنٹے گزر جانے کے بعد تاحال کلیئ رنہ ہوسکا، جس کی وجہ سے قطرایئرکی دوحہ سے آنے لاہور آنے والی پرواز 8808 کو لینڈنگ سے روک دیاگیا ہے، کنٹرولر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پائلٹ طیارے کو پھول نگر کے اوپر گھماتا رہا جبکہ کراچی سے جانے والی پرواز 145 کو بھی لینڈنگ سے روک دیا گیا، جس کے بعد کپتان نے جہاز کا رخ اوکاڑہ کی طرف موڑ لیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں