ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور: بیرے نے گاہک کو کیوں قتل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں بیرے کے ہاتھوں گاہک کے مبینہ قتل نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ایک ہوٹل پر احسن نامی ایک بیرے نے گاہک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ویٹر اور گاہک میں پراٹھا لانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

تاہم پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ مقتول رضوان بھٹی 3 سال پہلے لاہور سے کراچی منتقل ہوا تھا، اور وہ ان دنوں عارضی طور پر شاہدرہ میں رہ رہا تھا، جب کہ قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے وقت ہوٹل پر کوئی موجود نہیں تھا، ویٹر احسن فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں