جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’ایک اجنبی سے یوں ملاقات ہوگئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اجنبی سے یوں ملاقات ہوگئی۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ‘دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بتایا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ میری جس سے بھی شادی ہو وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں