14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کی شناخت ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کی شناخت ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہونے والی بس کے جاں بحق 38 مسافروں کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے عمل میں آ گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تمام میتیں ایدھی سرد خانہ سے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چنگی اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی تھی، جس میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور بس میں موجود مسافر جل کر مر گئے۔

لسبیلہ مسافرکوچ حادثہ: شناخت کیلئے 38 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ

پولیس حکام کے مطابق ایک میت تدفین کی غرض سے اندرون سندھ جب کہ دیگر میتیں بلوچستان روانہ ہو گئی ہیں، بس حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے اڑتیس افراد کی لاشوں کی شناخت ڈی این سے کی مدد سے عمل میں آئی۔

ایدھی حکام کے مطابق میتوں کی شناخت ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوئی، میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

میتوں میں 23 مرد، 7 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، امدادی کارروائیوں میں پولیس، سی پی ایل سی، ایدھی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں