ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دھول میں بیٹھے بچے کی اچانک موت : زندگی کی آخری تصویر

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں سات سالہ بچہ جوایک دھول کے ڈھیر میں بیٹھا کھیل رہا تھا، والدین نے بھی اس منظر سے محظوظ ہوتے ہوئے یہ تصویر کھینچ لی وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ اس کی آخری تصویر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اس تصویر میں برازیل کے علاقے پارانا سے تعلق رکھنے والا سات سالہ بچہ آرتھر نظر آرہا ہے جو چونے کے پتھر کی دھول میں معصومیت سے کھیل رہا ہے۔

زندگی کی اس آخری تصویر کے بعد اسے دل دہلا دینے والی قسمت کا سامنا کرنا پڑا۔ آرتھر سڑک کے کنارے کھیل میں مصروف تھا، جب اس کی نظر سفید دھول کے ڈھیر پر نظر پڑی تو اس میں کھیلنے لگا بالکل اسی طرح جیسے بچے ساحل سمندر کی ریت پر کھیلتے ہیں۔

- Advertisement -

بچے کی موت

افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کے والدین نے اس کی تصویر بنالی لیکن ان کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ تصویر ان کے زندہ دل بچے کی آخری یادگار تصویر بن جائے گی۔

تھوڑی دیر بعد آرتھر کی طبیعت ناساز ہونے لگی جسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، اس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی، بالآخر اس کی جان چلی گئی۔

آرتھر اور اس کے خاندان کے علم میں نہیں، دھول کا ڈھیر، جو بظاہر ایک تعمیراتی کمپنی نے سڑک کے کنارے پھینک دیا تھا، درحقیقت چھونے کے پتھر کی دھول پر مشتمل تھا جو عام طور پر کنکریٹ میں فلر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ مادہ براہ راست رابطے پر جلد اور آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ اور اس کے ذرات سانس کے راستے داخل ہوکر اہم خطرہ بن جاتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں