جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

لیسکو کے نادہندہ قرار دینے پر پنجاب یونیورسٹی کا شدید احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لیسکو کی جانب سے نادہندہ قرار دینے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے لیسکو کی جانب سے یونیورسٹی کو نادہندہ قرار دینے پر سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے لیسکو حکام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب نے لیسکو سے متعلق تمام واجبات بروقت ادا کئے ہیں اور لیسکو کا حالیہ بل بھی بروقت ادا کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم نا اہل لیسکو حکام نے نادہندگان کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کا نام شامل کر کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لیسکو کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو نادہندہ قرار دینا سو فیصد بےبنیاد الزام اور لیسکو حکام کی بدنیتی پر مبنی اقدام ہے جس کی یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور انداز میں مذمت کرتی ہے اور لیسکو حکام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیسکو کی جانب سے اتنے بڑے اور معتبر ترین تعلیمی ادارے کے خلاف بے بنیاد الزام اس امر کا غماز ہے کہ ادارے کو چلانے والے افراد کی کیا قابلیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہئیے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں