اشتہار

برطانیہ میں‌ پولیس افسر بھی چاقو زنی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی دارالحکومت میں پولیس افسر خنجر کے متعدد وار کے باعث شدید زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے لیٹن میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 30 سالہ پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا، جس کے باعث شہریوں میں ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر پر حملہ اچانک اور بہت سفاکانہ طریقے سے ہوا لیکن افسر نے الیکٹرک گن کا استعمال کرکے ملزم سے جان بچائی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ پولیس افسر گاڑیاں روک کر معمول کی چیکنگ کررہا تھا کہ اس دوران متاثرہ افسر نے ملزم کی گاڑی کو روکنےکی جس کے نتیجے میں وین سوار نے غصے میں آکر پولیس افسر پر حملہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس ن ے مبینہ حملہ آور کو واقعے کے کچھ دیر بعد ہی گرفتارکرلیا تھا جبکہ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا کہ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے تاہم جان خطرے سے باہر ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس افسر چیکنگ کے دوران یونیفارم نہیں پہنا ہوا تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سالہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کےلیے مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کے اوائل میں لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں چاقو حملے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کائل میری نامی 26 سالہ حاملہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں