16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کا شکریہ ادا کروں، عمران ریاض کے والد کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مکالمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے گھر پہنچنے پر ان کی بازیابی کیلئے داٸر درخواست نمٹا دی، والد نے چیف جسٹس سے مکالمے میں کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کا شکریہ ادا کروں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کے والد ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار اپنے وکیل میاں علی اشفاق کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض اپنے گھر پہنچ گئے اور ان کی بازیابی کے عدالتی احکامات پر عمل ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

عمران ریاض کے والد نے کہا کہ اُن کے الفاظ وزن نہیں رکھتے کہ کس طرح شکریہ ادا کریں، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ سب اللہ کی رحمت ہے، ہم تو کچھ بھی نہیں۔

عدالت نے درخواست موثر ہونے پر نمٹا دی، عمران ریاض کے والد نے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں