جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شیر گاؤں میں گُھس گیا، پھر کیا ہوا؟ سنسنی خیز ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شیر اچانک ایک گاؤں میں گھس گیا اس کے بعد وہاں کیا ہوا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

شیر ایک ایسا خونخوار جنگلی جانور ہے جو اگر سخت سردی میں بھی کسی انسان کے سامنے آ جائے تو وہ مارے خوف کے پسینہ پسینہ ہو جائے لیکن بھارت کے ایک گاؤں میں یہ جنگلی جانور داخل ہوا تو لوگ اسے دیکھنے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر جمع ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے اٹکونا گاؤں میں پیش آیا جہاں جنگل سے بھٹک کر ایک شیر داخل ہوگیا وہ ایک گوردوارے کی عمارت کی دیوار پر پہنچا۔

اپنے درمیان خونخوار جنگلی جانور کو دیکھ کر گاؤں کے رہائشی پریشان تو ہوئے لیکن ایک بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئی جب کہ کچھ نوجوان منچلے گھروں سے باہر بھی آ گئے اور اپنے موبائل کیمروں سے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

تاہم شیر نے اپنی روایتی خونخواری کے بجائے گوردوارے کی عمارت کی دیوار پر چہل قدمی کی اور پھر آرام سے دیوار پر بیٹھ گیا۔

اس سے قبل کہ شیر اور انسانوں کے درمیان کوئی خوفناک آنکھ مچولی ہوتی محکمہ جنگلات کی ٹیم وہاں آن پہنچی اور شیر کو بڑی مشکل سے پکڑ کر واپس اس کے اصل مقام کی جانب لے گئی۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم کو شیر پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 6 سے زائد افراد پر مشتمل عملہ کافی دیر تک اسے پکڑنے کی کوشش کرتا رہا لیکن شیر ان کے قابو نہ آیا لیکن با لآخر ٹیم بلی کے اس بھانجے کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں