ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشز سیریز، تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی اسپنر ایشز سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے دوران نیتھن لیون انجرڈ ہوگئے تھے۔

کپتان یٹ کمنز کا کہنا ہے کہ نیتھن لیون دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، انہوں نے اسے شدید تکلیف میں بیٹنگ کی تھی۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون 101 ٹیسٹ میچ کے بعد پہلی مرتبہ نیتھن لیون کے بغیر ہوگی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ جیت لیے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برمنگھم ٹیسٹ میں 2 وکٹوں جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں 43 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں