جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچے کے علاقے دھوراجی بہادر آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ کارروائی میں ملزم ایاز علی کو گرفتار کیا گیا ہے جو نجی کیش وین کمپنی میں سیکیورٹی انچارج تھا اور اس نے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کیے ہیں۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2021 میں جوڑیا بازار پر بینک کو کیش فراہم کرنے والی وین کو لوٹا تھا اور 50 لاکھ روپے لوٹ کر راولپنڈی فرار ہوگیا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد وہ اپنے رشتے داوں کے گھر روپوش تھا اور حال ہی میں کراچی واپس آیا تھا جسے ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں