اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

مالاکنڈ میں تیز رفتار کار نے خاتون سمیت 3 راہگیروں کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ضلع مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے تین راہگیر جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ بٹ خیلہ میں بائی پاس روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر کار نے راہ چلتے اور موٹر سائیکل سوار کو انتہائی تیز رفتاری کے باعث کچلا۔

واقعے میں ایک خاتون سمیت تین افراد موقع ہی پر جانب حق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مالاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی اور ملزم کی گرفتاری کیلیے کوششیں تیز کر دی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں