بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پچھلے کئی دنوں سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار ہے جس کے باعث متعدد سڑکوں پر سیلابی صورتِ حال ہے جبکہ لوگوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
شہر میں سیلابی صورتِ حال سے کئی شہری مختلف حادثات کا شکار ہوکر زخمی ہو چکے۔ بورا باندا کے علاقے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر سے گزرتا پانی کا ریلا شہری کو اس کی موٹر سائیکل سمیت بہا لے گیا۔
پانی کا ریلا شہری کو ایک سڑک سے دوسری سڑک تک لے گیا جہاں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے ریسکیو کرلیا تاہم اس کی موٹر سائیکل کو شدد نقصان پہنچا۔
#WATCH | Hyderabad: A person in the Borabanda area along with his two-wheeler washed away, rescued by locals, as heavy rain lashes the city pic.twitter.com/kbTpef43jt
— ANI (@ANI) October 12, 2022
مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیدر آباد انتظامیہ کو ناقص انتظامات پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ روز حیدر آباد سے ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں پانی کا ریلا رکشہ کو بہا لے جا رہا تھا۔
4 wheelers, 3 wheelers and several 2 wheelers washed away in Borabanda and Yousufguda after continuous rain since last couple of hours. Roads, residences submerged in water in few places. #HyderabadRains #Hyderabad pic.twitter.com/9Q7purUqag
— Sowmith Yakkati (@sowmith7) October 12, 2022