ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ 2019 میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چار شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
مارلن سیموئلز کی سزا کا فیصلہ آزاد ٹریبونل کرے گا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سیموئلز پر 2021 میں تحقیقات میں تعاون نہ کرنے، متعلقہ معلومات چھپا کر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے یا تاخیر کرنے کے الزام عائد کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر پراس سے پہلے بھارت میں 2008 میں بک میکر کو معلومات فراہم کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
سابق آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کے لیے 71 ٹیسٹ، 207 ون ڈے اور 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے نومبر 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن بنی، دونوں بار فائنل کے ہیرو مارلن سیموئلز تھے۔