جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’مریم نواز عوامی خدمت علی امین گنڈاپور سے سیکھیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے روٹی کی قیمت میں کمی سے متعلق وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو اپنے بیان میں کہا کہ عظمیٰ بخاری کو صرف کے پی حکومت اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف بیان بازی کیلیے رکھا گیا ہے، دراصل وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی محبت میں یاداشت کھو بیٹھی ہیں۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ہم کسی کی پیروی نہیں کرتے بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، روٹی کی قیمت کسی مقابلے میں نہیں بلکہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کم کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی والد اور چچا کی طرح سیاست اور حکومت چلانے کی سمجھ نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عوامی خدمت علی امین گنڈاپور سے سیکھیں، عوام کو اشیائے خوردونوش کم قیمت پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہے، مارکیٹ میں گندم کی گرتی قیمت کا فائدہ عوام کو پہنچانا ہے۔

یاد رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز نے 4 روپے روٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے، 20 کلو آٹے پر 500 روپے تک کمی ہوگی تو عوام کو فائدہ ہوگا، نواز شریف جب حکومت چھوڑ کر گئے تھے تب آٹا 55 روپے کا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سستی روٹی بھی شہباز شریف کا پر جیکٹ تھا 2 روپے کی روٹی دے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں