اشتہار

’عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے‘ مریم اورنگزیب کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل آگیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران صاحب عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہوں، جرم کا اعتراف کرچکے ہو تو اب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے پر جواب دیں وہ اقتدار کی خاطر ہارس ٹریڈنگ کا جواب دیں۔‘

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوال کا جواب نہ دینا اور جھوٹ بولنا ان کی عادت بن چکی ہے۔

‘لانگ مارچ کی پلاننگ کرچکے، مخالفین نے جوکرنا ہے کرلیں’

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’آپ کے تماشے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے قومی مفاد کیخلاف پلاننگ، ہارس ٹریڈنگ بے نقاب ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی پلاننگز بے نقاب ہوچکی ہے اب انہیں مزید پلاننگ کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جو پلاننگ کررہا ہوں انہیں نہیں پتا کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟ مگر ہمیں پتا ہے وہ کیا کریں گے؟۔

‘لانگ مارچ کی پلاننگ کرچکے، مخالفین نے جوکرنا ہے کرلیں’

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرجگہ فون ٹیپ ہورہے ہیں اس لئے کسی کو بھی پلان کا نہیں بتایا یہ سارے ڈاکو مل کر پاکستان کو تباہی کی جانب لے کرجارہے ہیں انسانی حقوق تنظیموں کو نظرنہیں آرہا کہ آزادی رائے کا گلہ دبایا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب میری آپ سے لانگ مارچ میں ملاقات ہوگی ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں