ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے اور عوام اور افواج پاکستان کے مضبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے یوم دفاع پرشہدااورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر 1965 تاریخی اور یادگار دن ہے، طاقت کے نشے میں چور دشمن کو ایک قوم نےناکوں چنےچبوادیئےتھے، ہماری افواج نےبہادری کےوہ کارنامےدکھائےجس نےدشمن کوعبرت کی مثال بنا دیا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور متحد عوام مل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں، اس اتحاد پر ضرب لگانا، پاکستان کے دشمنوں کا اصل منصوبہ ہے جسے ہم نے ملکر ناکام بنانا ہے۔

- Advertisement -

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ شہدا کے تقدس اور احترام پر قوم نے کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرے گی، شہدا کا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، 9مئی جیسے سیاہ واقعات دشمن کی سازش کا حصہ ہے جسے قوم برداشت نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوط افواج، امن معاشی بحالی کے ضروری تقاضے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہیں ، عوام اور افواج پاکستان کے مضبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جنگ ستمبر کے قومی جذبے سے ہم کنار کریں گے، دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں